سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی میڈیکلی ان فٹ ہیں،درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک November 12, 2016
سعید الزماں صدیقی نے گزشتہ روز گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا فوٹو: فائل

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر جاوید جعفری نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی گورنر سندھ کے عہدے پر تقرری کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعیدالزماں صدیقی گورنر کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے، وہ طبی بنیادوں پر اس عہدے کے قابل نہیں ، اس لئے عدالت گورنر سندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے گزشتہ روز گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ان کی عمر 80 برس ہے اور وہ شدید نقاہت کا شکار نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |