خضدار میں حساس اداروں کی کارروائی گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد

خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک November 12, 2016
کارروائی کے دوران گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ترجمان ایف سی : فوٹو : فائل

ABBOTTABAD: ایف سی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے زیر استعمال خالی گھر سے بھارتی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع ایک کمپاؤنڈ سے بھارتی مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان ایف سی مطابق فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے وڈھ میں ایک خالی گھر سے 80 کلوگرام بارود، متعدد ڈیٹونیٹرز، ریمورٹ کنٹرولز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایف سی کے مطابق خالی گھر کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |