گورونانک دیوجی کاجنم دن ایک ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے اٹاری سے واہگہ اسٹیشن پہنچے


ویب ڈیسک November 12, 2016
پاکستان نے گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے موقع پر 3 ہزار 316 بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار سکھ یاتریوں کو لے کر پہلی خصوصی ٹرین واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری پنجاب میں واقع مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گورونانک دیوجی کے 548 ویں جنم دن کے موقع پر 3 ہزار 316 بھارتی شہریوں کو خصوصی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |