عوام نے دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا مسترد کردیا وزیراعلیٰ پنجاب

دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی، شہباز شریف


ویب ڈیسک November 12, 2016
دھرنا دینے والوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم سے دشمنی کی، وزیراعلیٰ پنجاب. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں تاخیر ہوئی جب کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جب کہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی (ن) لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی جب کہ دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی، دھرنا دینے والوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم سے دشمنی کی لیکن عوام نے دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈی مسترد کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |