سی پیک معاہدہ چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا

50 ٹرکوں پرمشتمل قافلہ پاک فوج کی سیکیورٹی میں گوادر پہنچا۔


ویب ڈیسک November 12, 2016
چین کا تجارتی قافلہ خنجراب کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوا۔ فوٹو: فائل

پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت چین کا پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 ٹرکوں پر مشتمل چین کا پہلا تجارتی قافلہ سی پیک روٹ کے ذریعے گوادر پہنچ گیا ہے۔ چین کے تجارتی قافلے کو پاک فوج کی سخت سیکیورٹی میں خنجراب سے گوادر پہنچایا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ہلمندکا معرکہ' ایران' بلوچستان اور سی پیک

واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت پاکستان نے گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داریاں چین کے سپرد کر دی ہیں اور چین اپنی درآمدات اور برآمدات گوادر پورٹ ک ذریعے ہی کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |