مخدوم جاوید ہاشمی نے لاہورکو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا

جاوید ہاشمی نے امریکا کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی کردی۔


November 12, 2016
جاوید ہاشمی نے امریکا کے بھی ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی پیشگوئی کردی۔ فوٹو؛ فائل

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے لاہورکوصوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اختیارات پورے ملک میں تقسیم ہونے چاہئیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ لاہور کو صوبہ بنایا جائے کیونکہ پنجاب میں تاثر ہے کہ صوبے کے تمام وسائل ایک دو اسکیموں پر لگ رہے ہیں اس لیے شہر کو الگ صوبہ بنا کر اس کے وسائل اسی پر لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو کسی طریقے سے نظر انداز نہ کیا جائے، ہمیں اختیارات پورے ملک میں تقسیم کرنے چاہئیں جس سے وفاق مضبوط ہوگا۔ جاوید ہاشمی نے پنجاب حکومت کی میٹرواوراورنج لائن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میٹرو اور اورنج لائن سے مطمئن نہیں، صوبائی حکومت کوعوام پر توجہ دینی چاہیے۔

سینئر سیاستدان نے امریکا کے بھی ٹکرے ٹکرے ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سپر پاور کبھی کسی خاتون کو اپنا صدر منتخب نہیں کرے گی، میری پیش گوئیاں آج سچ ثابت ہورہی ہے آج میں ایک اور پیشن گوئی کرتا ہوں کہ امریکا اب ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی کتاب میں لکھا تھا کہ بہت جلد امریکا میں کالے اور گوروں کی تفریق بڑھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |