کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے میئر وسیم اختر

جیل سے رہا ہوكر وزیراعلیٰ سے مشتركہ میٹنگ کرکے آئندہ كا لائحہ عمل طے کروں گا، وسیم اختر


ویب ڈیسک November 12, 2016
جیل سے رہا ہوكر وزیراعلیٰ سے مشتركہ میٹنگ کرکے آئندہ كا لائحہ عمل طے کروں گا، وسیم اختر، فوٹو؛ فائل

شہر قائد کے میئر وسیم اختر نے كہا ہے كہ کراچی کو دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ان كے خلاف 39 مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں سے 38 مقدمات میں ضمانت ہوچكی ہے اب صرف ایك مقدمے میں ضمانت ملنا باقی ہے،عدالت سے انصاف ملا ہے، عدلیہ پر شروع سے ہی بھروسہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سے رہا ہونے كے بعد كراچی كے عوام كی خدمت كروں گا، كراچی كو جب دیكھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے كہ كراچی كے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوك كیا جارہا ہے، كراچی ترقی كرے گا تو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ كو فائدہ ہوگا۔

وسیم اختر نے کہا کہ جیل سے رہا ہوكر وزیراعلیٰ سے مشتركہ طور پر میٹنگ كروں گا اور آئندہ كا لائحہ عمل طے کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر اچھے انسان ہیں ان كے ساتھ كام كرچكا ہوں، ہم سب مل كر كراچی شہر صاف كام كریں گے، گورنر وفاق كے نمائندے ہیں ان سے بھی مشورہ لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |