نورانی درگاہ دھماکا آرمی چیف کی زخمیوں کے علاج کیلیے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد یقینی بنائی جائے، جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک November 12, 2016
معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد یقینی بنائی جائے، جنرل راحیل شریف، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شاہ نورانی دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ زخمیوں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں اور معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد یقینی بنائی جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 45 زائرین جاں بحق

ادھر آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں پاک آرمی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 50 فوجی اور 2 میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے جہاز کےذریعے زخمیوں کا انخلا ممکن نہیں تاہم ہیلی کے ذریعے امدادی کاموں کی کوشش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں