صدر وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی شاہ نورانی دھماکے کی مذمت

دھماکے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک November 12, 2016
دھماکے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو؛ فائل

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آصف زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شاہ نورانی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا، 50 زائرین جاں بحق

سابق صدرآصف زرداری نے اپنے مذمت بیان میں کہا کہ واقعہ ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہے، وحشی درندوں نے معصوم انسانوں، خواتین اور بچوں كا قتل كركے ناقابل معافی جرم كیا ہے، ایسے درندوں ، منصوبہ سازوں اور سہولت كاروں كو نشانہ عبرت بنایا جائے۔

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد درگاہوں پر معصوم لوگوں كو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں قتل كررہے ہیں، شاہ نورانی درگاہ پر دھماكے سے ظاہر ہوتا ہے كہ پوری قوم كو دہشت گردی كے كینسر كے خلاف متحد ہوكر لڑنا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں