گلگت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق 3 زخمی
ریسکیو ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تنظیم اہلسنت و الجماعت کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نواز کے بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جب کہ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی ہے ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں ایک اجلاس میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کر دی گئی ۔