سونے کے زیورات پہننے کا شوق نہیں ریما

ورزش میری زندگی کا حصہ ہے، پاکستانی ماڈلز سب سے زیادہ خوبصورت ہیں


این این آئی November 13, 2016
خوبصورت لباس دوسروں سے ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

نامور اداکارہ و ہدایتکار ریما نے کہاہے کہ روزانہ ورزش اورچہل قدمی میرے معمولات میں شامل ہے، ایک فنکار کے لیے فٹنس ضروری ہے جب کہ خوبصورت لباس کا استعمال اسے شوبز کی رنگین دنیا میں دوسروں سے الگ تھلگ اور ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دوسری خواتین کی طرح مجھے سونے کے زیورات پہننے کا کوئی شوق نہیں، کبھی کبھی ہاتھ پر سونے کی ایک انگوٹھی پہن لیتی ہوں۔

پاکستان میں ماڈلنگ انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے ۔پاکستانی ماڈلز لڑکیاں دیگر ممالک کی ماڈلز سے زیادہ خوبصورت اور اسمارٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں