پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا 22 دسمبر سے نیشنل گیمز کرانے کا اعلان
کچھ بھی ہو قومی کھیل پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے, سید شاہد علی
پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 22 دسمبر سے لاہور میں نیشنل گیمز کرانے کا حتمی اعلان کردیا۔
نیشنل گیمز کے حوالے سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، اس موقع پر صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سید شاہد علی نےکہا کہ ابھی تک فنڈز نہیں ملے، ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے لیکن کچھ بھی ہو قومی کھیل پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے۔
سید شاہد علی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسٹیڈیم میں میلے کرائے جارہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نیشنل گیمز کے لیے اسٹیڈیم نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے اتھلیٹکس کے ایونٹس بھی اب گھاس پر ہوں گے، انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ ان گیمز کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔