عمران مجھے اسپیکر کے بجائے ایاز صادق کہہ لیں لیکن ایوان میں ضرور آئیں ایاز صادق
پانامہ لیکس پراب عمران خان کو خود کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہاہے کہ ترک صدرکے پارلیمنٹ سے خطاب کیلیے مشترکہ اجلاس بلایا جارہا ہے، عمران خان مجھے اسپیکر نہیں 'ایازصادق ' کہہ لیںمگر ایوان میں ضرور آئیں۔
ہفتے کویہاں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرنے کہا کہ میں اسپیکر ہوں عمران خان کے ماننے یانہ ماننے سے کوئی فرق نہیںپڑے گا، پانامہ لیکس پراب عمران خان کو خود کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔
عشرت العباد اب گورنرکے عہدے سے الگ ہوچکے ہیں ہمیں ان کا پیچھا اور تنقید چھوڑ دینی چاہیے، اگران کے بارے میں کوئی بات کرنا تھی تواس وقت کرتے جب وہ عہدے پرتھے۔ بلاول کواپنے سے بڑے لوگوں سے تمیز کے ساتھ بات کرناچاہیے، مجھے ابھی تک بلاول بھٹونے چچا یا انکل نہیں کہا۔