پاکستان سے 250 ملین ڈالرسالانہ غیرقانونی طورپربیرون ملک منتقل ہوتے ہیںرپورٹ

پاکستان سے سال 2010 میں 729 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔رپورٹ

پاکستان سے سال 2010 میں 729 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔رپورٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 10 سال کے دوران 250 ملین ڈالر سالانہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے ہیں.


امریکی گروپ گلوبل فنانشل انٹیگریٹی کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دہائی میں ترقی پذیر ممالک کو جرائم، بدعنوانی اور ٹیکس چوری کے باعث 6 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ مختلف ممالک سے غیر قانونی طور پر فنڈز بیرون ملک لے جانے میں اضافہ ہوا ہے۔

اس فہرست میں چین پہلے ، میکسیکو دوسرے اور ملائیشیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان فہرست میں 94ویں نمبرپرہے، رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے سال 2010 میں 729 ملین ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کیے گئے۔
Load Next Story