سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 13, 2016
زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا، محکمہ موسمیات. فوٹو: فائل

KARACHI: سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں صبح 9 بج کر 36 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 23 کلو میٹر شمال کی جانب تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں