میڈاس بتائے اسے کس طریقہ کار کے تحت اشتہاری مہم کیلئے منتخب کیا گیا سپریم کورٹ
وزارت اطلاعات ،آئی ٹی اور آئی بی کے سیکرٹ فنڈ اشتہاری مہم کے لئے استعمال ہو تے ہیں۔ حا مد میر
سپریم کورٹ میں وزارت اطلاعات کے سیکرٹ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے کہا کہ میڈاس بتائے اسے کس طریقہ کار کے تحت اشتہاری مہم کیلئے منتخب کیا گیا۔
سپریم کورٹ میں وزارت اطلاعات کے سیکرٹ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میڈاس کمپنی سے مختلف سوالات کے جوابات طلب کئے، عدالت نے اس موقع پر کہا کہ میڈاس بتائے اسے کس طریقہ کار کے تحت اشتہاری مہم کے لئے منتخب کیا گیا۔
میڈاس سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ اسے کس ادارے یا وزارت نے اشتہاری مہم کے لئے منتخب کیا اوران اداروں نے میڈاس کو کتنا فنڈ دیا، میڈاس سے پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد کمپنی کے خلاف جاری انکوائری کے حوالے سے بھی معلومات دینے کا کہا گیا ہے، دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ 27 محکموں کے سیکرٹ فنڈ کو بجٹ میں ظاہر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سینیئر صحافی حا مد میر کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات ،آئی ٹی اور آئی بی کے سیکرٹ فنڈ اشتہاری مہم کے لئے استعمال ہو تے ہیں۔