ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے حفاطتی دستے کا شہری پر مبینہ تشدد

عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ نے شہری کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے۔


ویب ڈیسک November 13, 2016
سینیٹر عبدالغفور حیدری اپنی گاڑی میں بیٹھے سارے معاملے کو دیکھتے رہے، متاثرہ شہری۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ نے شہری پر مبینہ تشدد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بالا کوٹ تھانے میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کے پروٹوکول اسکواڈ کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شہری کی جانب سے کہا گیا کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کے سیکیورٹی اسکواڈ نے ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے اور عبدالغفور حیدری گاڑی میں بیٹھے سارے معاملے کو دیکھتے رہے۔

متاثرہ شہری کا ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹر عبدالغفور حیدری کے حفاظتی دستے نے شہریوں کے سامنے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، سیکیورٹی کے عملے نے مارتے وقت یہ بھی دیکھا کہ وہ کسی انسان کو ما رہے ہیں یا کہ جانور کو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے واقعہ پر کارروائی نہ کی تو میں اعلیٰ حکام تک اپنی روداد پہنچاؤں گا۔ دوسری جانب پولیس اہلکاروں سے جب متاثرہ شہری کی درخواست پر کارروائی سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او صاحب موجود نہیں ہیں، جب وہ آئیں گے تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے بالا کوٹ میں سینیٹر غبدالغفور حیدری کے پروٹوکول عملے کی جانب سے شہری پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں اور پولیس حقائق کو دیکھ رہی ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ دوسری جانب ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کا دباؤ نہیں، متاثرہ شخص کو قانون کے مطابق انصاف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |