سواتگرلزکالج ملالہ کے نام سے منسوب کرنے پراحتجاج کے پیش نظربند کردیا گیا

الج کا پرانا نام بحال کرنے کےلئے کارروائی کی جارہی ہے تاہم اب تک سرکاری دستاویزات میں ملالہ ڈگری کالج ہی چل رہا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2012
الج کا پرانا نام بحال کرنے کےلئے کارروائی کی جارہی ہے تاہم اب تک سرکاری دستاویزات میں ملالہ ڈگری کالج ہی چل رہا ہے. فوٹو ایکسپریس

گرلز ڈگری کالج سیدو شریف کو ملالہ یوسفزئی کے نام سےمنسوب کرنے کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔

گرلز ڈگری کالج کی طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کالج میں لگے ملالہ کے بینر پھاڑ دیئے، کالج کا پرانا نام بحال کرنے کے لئے آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کا نام ملالہ سے منسوب کر کے زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، حکومت چاہتی ہے تو ملالہ کے نام سے نیا ڈگری کالج قائم کرے۔

احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے کالج سے ملالہ کا نام مٹا کراسے بند کر دیا ، کالج کا پرانا نام بحال کرنے کےلئے کارروائی کی جارہی ہے تاہم اب تک سرکاری دستاویزات میں ملالہ ڈگری کالج ہی چل رہا ہے، ڈی سی او سوات کے مطابق کالج کو سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند کیا گیا لیکن سوات میں سردیوں کی چھٹیاں چوبیس دسمبر سے ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں