جعلی ڈگری کیس رکن قومی اسمبلی ہمایوں عزیز کرد کے وارنٹ گرفتاری جاری

بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے ہمایوں عزیز کرد کی ڈگری چینلج کی تھی.


ویب ڈیسک December 18, 2012
بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے ہمایوں عزیز کرد کی ڈگری چینلج کی تھی. فوٹو فائل

جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں عدم حاضری پر رکن قومی اسمبلی ہمایوں عزیز کرد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے ہمایوں عزیز کرد کی ڈگری چینلج کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس سبی کی سیشن عدالت کو بھیج دیا تھا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران ہمایوں عزیز کرد پیش نہیں ہوئے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، عدالت نے ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے، کیس کی سماعت 3 جنوری تک ملتوی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |