نیوزی لینڈ میں 78 شدت کا زلزلہ 2 افراد ہلاک

پاکستانی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود ہے جہاں سے انہوں نے آج کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہونا تھا۔

زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے شمال مشرق میں91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، امریکی جیولیو جیکل سروے۔ فوٹو : اے ایف پی

نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسری جانب حکام نے سونامی الرٹ بھی جاری کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کرائسٹ چرچ سے دور شمال مشرق میں 91 کلومیٹر اور گہرائی 11 کلومیٹر تھی، غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی سونامی نیوزی لینڈ کے شمال مشرقی علاقوں سے ٹکرا گئی ہے جب کہ اس دوران تقریبا 3 فٹ اونچی لہریں اٹھیں، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


زلزلے کے جھٹکوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کرائسٹ چرچ میں موجود ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہوٹل سے باہر آگئے، پاکستانی ٹیم کو آج نیلسن سے کرائسٹ چرچ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر وسیم باری نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق زلزلہ رات 11 بجے آیا اور زلزلہ بہت شدید تھا، زلزلے کے وقت پاکستانی ٹیم ہوٹل کی چھٹی منزل پر تھی تاہم تمام کھلاڑی خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 میں 6.3 شدت کے زلزلے نے کرائسٹ چرچ میں شدید تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x51tt91_earthquake-in-newzewland_news
Load Next Story