ایم کیوایم کا کراچی میں حلقہ بندیوں کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی نظرثانی کی درخواست پر ابھی مشاورت جاری ہے، بیرسٹرفروغ نسیم


ویب ڈیسک December 18, 2012
سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی نظرثانی کی درخواست پر ابھی مشاورت جاری ہے, بیرسٹرفروغ نسیم۔ فوٹو فائل

ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرفروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے دائر کی جانے والی پٹیشن پر ابھی مشاورت جاری ہے اورآئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ کراچی میں حلقہ بندیوں اورووٹرز کی تصدیق کے لئے فوج اورایف سی کی مدد لی جائے.

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 13دسمبر کو الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کراچی میں حلقہ بندیوں اورفوج کی مدد سے ووٹرز کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |