کراچیاتحاد ٹاؤن میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن25افراد گرفتار

انسداد پولیومہم کے رضاکاروں پرفائرنگ کے بعد پولیس نے اتحادٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا ۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعات کے بعد اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 25مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔


کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن،بونیرکالونی اوربلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیومہم کے رضاکاروں پرفائرنگ کے بعد پولیس نے اتحادٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد 25مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاہے۔

واضح رہے کہ آج نامعلوم افراد نے انسداد پولیومہم کے رضاکاروں پر اورنگی ٹاؤن، بونیرکالونی اوربلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے تھے

Recommended Stories

Load Next Story