ساڑھے چارسالوں میں شاہانہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں قدم تک نہیں رکھا شہبازشریف

ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چاہتے تھے کہ شہرمیں اس وبا سے مزید ہلاکتیں ہوں، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ لاہورمیں پچھلے سال ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چاہتے تھے کہ شہرمیں اس وبا سے مزید ہلاکتیں ہوں۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ انہوں نے ساڑھے چار سالوں کے دوران شاہانہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں قدم تک نہیں رکھا۔


لاہورمیں طلبہ کومیڈل دینےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ لاہورمیں پچھلے سال ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر اسلام آباد میں بیٹھے حکمران چاہتے تھے کہ شہرمیں اس وبا سے مزید ہلاکتیں ہوں تاکہ حکومت پنجاب کو بدنام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ساڑھے چار سال گزر گئے لیکن شاہانہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں قدم تک نہیں رکھا۔

Recommended Stories

Load Next Story