سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

سول جج عباس علی شاہ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک December 18, 2012
اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسلام آباد کی سول عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلم گھمن ایڈووکیٹ نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف اپنے دوراقتدار میں ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دی تھی جس پر تھانہ سیکرٹریٹ نے پرویز مشرف کے خلاف ججوں کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں پولیس نے سول جج سے پرویز مشرف کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس پر سول جج عباس علی شاہ نے سابق صدرپرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں