پشاور ایئرپورٹ حملہہلاک دہشتگردوں میں2 چیچن اور 3 پاکستانی تھے میاں افتخار

پشاور ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث سارے دہشتگرد مارے گئے۔ کسی بھی حملہ آور کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکا۔


ویب ڈیسک December 18, 2012
پشاور ایئرپورٹ پر حملے سے پہلے دہشتگردوں نے ریڈیو پر ایک پیغام دیا تھا،میاں افتخار. فوٹو: آئی این پی/فائل

GUJRANWALA:

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔مارے گئے دہشتگردوں میں 2 چیچن جبکہ 3 پاکستانی تھے۔


میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پشاور ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث سارے دہشتگرد مارے گئے۔ کسی بھی حملہ آور کو زندہ گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ دہشتگردوں نے حملے سے قبل ریڈیو پر ایک پیغام دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ صدر آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم اب تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


دوسری جانب حملےمیں ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کو پشاور کے مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


واضح رہے کہ ہفتے کی رات سیکورٹی فورسز نے پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا تھا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی کمر پر ٹیٹو سے اس بات کا قیاس کیا جارہا تھا کہ حملہ آور غیر ملکی تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں