اداکارہ نور کا 2 سال بعد ولی حامد سے شادی کا اعتراف

دونوں اداکاروں نے 2 سال قبل انتہائی سادگی سے شادی کی اورایک ساتھ فلم’’عشق پازیٹو‘‘ میں کام بھی کیا۔


ویب ڈیسک November 13, 2016
دونوں اداکاروں نے 2 سال قبل انتہائی سادگی سے شادی کی اورایک ساتھ فلم’’عشق پازیٹو‘‘ میں کام بھی کیا۔ فوٹو: بشکریہ ایکسپریس نیوز

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نور نے بالاخر 2 سال بعد اداکار ولی حامد علی خان سے شادی کا اعتراف کرلیا ہے۔

لالی ووڈ اداکارہ اورماڈل گرل نور کی معروف غزل گائیک استاد حامد علی خان کے بیٹے اوراداکار ولی حامد علی خان سے شادی کی خبریں کئی بار منظر عام پر آچکی ہیں لیکن ہمیشہ سے ہی دونوں جانب سے شادی کی تردید کی جاتی رہی لیکن اب اداکارہ نور نے ولی حامد سے 2 سال قبل شادی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔



دونوں اداکاروں نے 2 سال قبل انتہائی سادگی سے شادی کی اورایک ساتھ فلم''عشق پازیٹو'' میں کام کیا جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کو ایک ساتھ کئی تقریبات میں دیکھا گیا لیکن شادی کو سب سے خفیہ رکھا گیا۔ اداکارہ نور اور ولی حامد کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کا شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2 سال قبل ولی حامد سے شادی کرلی تھی۔

اداکارہ نور کی نوجوان اداکار ولی حامد خان سے چوتھی شادی ہے اور اس سے قبل اداکارہ نے 2008 میں وکرم نامی شخص سے دبئی میں شادی کی تھی اور 2 سال بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی جس کے بعد اداکارہ نے ہدایت کار فاروق مینگل سے شادی کی جو کہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 4 ماہ میں ہی نوبت طلاق تک پہنچ گئی جب کہ تیسری شادی عون چوہدری سے کی اور وہ بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |