مسئلہ کشمیر کا واحد حل بات چیت اور مذاکرات ہیں میر واعظ عمر فاروق

پاکستان اور بھارت میں اب تک کوئی قیادت ایسی نہیں آئی جو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دلیرانہ اور مخلص فیصلے کرے، عمران خان


ویب ڈیسک December 18, 2012
پاکستان اور بھارت میں اب تک کوئی قیادت ایسی نہیں آئی جو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دلیرانہ اور مخلص فیصلے کرے، عمران خان فوٹو: ایکسپریس

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔


میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کو تیسرے فریق کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے لئے بات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔


اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں اب تک کوئی قیادت ایسی نہیں آئی جو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دلیرانہ اور مخلص فیصلے کرے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لئے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں