افغان حکومت نےقیام امن اور طالبان سے مفاہمت کیلئے روڈ میپ تیارکرلیا

افغانستان سے 2014 میں امریکا، نیٹو افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود مختلف گروپس میں جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔


AFP December 18, 2012
افغان حکومت وہاں موجود طالبان اور دوسرے گروپس کو سیاسی جماعتوں میں تبدیل کرکے انہیں سیاست میں حصہ لینے کا موقع دے گی۔ فوٹو: فائل

افغان حکومت نے ملک میں قیام امن اور طالبان سے مفاہمت کے لئے ایک روڈ میپ تیارکیا ہے۔

روڈ میپ کے تحت سب سے پہلا قدم پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کر کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے کام کرنا ہے، دوسرے مرحلے میں پاکستان اور امریکا کی حمایت سے آئندہ سال سعودی عرب میں مقیم طالبان سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

روڈ میپ کے تیسرے مرحلے میں افغان حکومت جنگ بندی کے معاہدے کرے گی اور افغانستان میں موجود طالبان اور دوسرے گروپس کو سیاسی جماعتوں میں تبدیل کرکے انہیں سیاست میں حصہ لینے کا موقع دے گی۔ اس روڈ میپ کے آخری مرحلے میں افغانستان میں امن اور استحکام قائم کرنے پر زور دیا جائے گا۔

افغانستان سے 2014 میں امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد وہاں موجود مختلف گروپس میں جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور افغان حکومت ان خطرات کے پیش نظر خطے میں امن قائم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں