آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ انگلینڈ پہلے اورپاکستان چوتھے نمبر پر

پاکستان کے یونس خان بہترین بلے بازوں میں دسویں نمبر پر ہیں۔


ویب ڈیسک December 18, 2012
ٹیسٹ بالنگ میں جنوبی افریقا کے اسٹین اورفلینڈربالترتیب پہلے اوردوسرےنمبرپرجبکہ پاکستان کے سعیداجمل تیسرے نمبر پر فائز ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بولنگ میں سعید اجمل تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے والی انگلینڈ پہلے نمبر پرآگئی ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان ایک درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ ہوم سیریز میں شکست کے باعث بھارت پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ سری لنکا،ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش بالترتیب چھٹے، ساتویں ، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔


بیٹنگ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک پہلے، ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال دوسرے جبکہ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے یونس خان بہترین بلے بازوں میں دسویں نمبر پر ہیں۔


ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے دو فاسٹ بالرز ڈیل اسٹین اور فلینڈر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل بہترین بولرز کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر فائز ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں