سرگودھا میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

سرفراز نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی، اے ایس آئی تھانہ مڈھ رانجھا

پولیس نے تشدد کر کے ان کے پیارے کو جان سے مارا، ورثا کا موقف۔ فوٹو: فائل

تھانہ مڈھ رانجھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے تھانہ مڈھ رانجھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا جب کہ اے ایس آئی غلام نقی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو 3 روز قبل اغوا کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ رات اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ دوسری جانب سرفراز کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کر کے ان کے پیارے کو جان سے مارا۔
Load Next Story