ایفی ڈرین کیس علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

میرے موکل کا نام 4 سال سے ای سی ایل میں شامل ہے، وکیل علی موسیٰ گیلانی


ویب ڈیسک November 14, 2016
ابھی تک ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، سرکاری وکیل۔ فوٹو: فائل

عدالت نے وفاقی حکومت کو ایفی ڈرین کیس میں نامزد ملزم علی موسی گیلانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کا ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی حکومت کو سابق وزیراعظم کے بیٹئے کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: علی موسیٰ گیلانی کے پرائیویٹ سیکریٹری وعدہ معاف گواہ بن گئے

علی موسیٰ گیلانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ 4 سال سے علی موسیٰ گیلانی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، اتنے طویل عرصے تک کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا جب کہ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ علی موسیٰ گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا اور ابھی اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے علی موسی گیلانی کا نام ایفی ڈرین کیس میں ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔ ایفی ڈرین کیس مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی، مخدوم شہاب الدین اور سابق سیکرٹری صحت خوشنود لاشاری کا نام بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |