آرمی چیف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر

آرمی چیف کی قیادت میں فوج نےدہشتگردی کیخلاف اہم کردارادا کیا اس لئے قوم انہیں اس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک November 14, 2016
آرمی چیف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں

ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی قیادت میں فوج نے دہشت گردی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر پوری قوم جنرل راحیل شریف کو آرمی چیف دیکھنا چاہ رہی ہے لہذا حکومت کو آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف 27 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں، اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں موجودہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی تھی تاہم اسے خارج کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں