کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں وزیراعظم

دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک November 14, 2016
بھارتی حکومت نوشتہ دیوار پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو: فائل

BEIJING: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ناقابل بیان مظالم کر رہی ہے، بھارتی حکومت دیوار پر لکھا پڑھنے میں ناکام ہو چکی ہے، بھارتی مظالم کےخلاف کشمیری عوام اٹھ کھڑے ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی افسوس ناک ہے، ایل اوسی پر کشیدگی کا مقصد دنیا بھر کی نظر کشمیر میں جاری مظالم سے ہٹانا ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتاہے، دفاع وطن کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں