ہرجگہ اپنانام لکھ دیابھارتی فلم’’پانی‘‘میں کردارخوبصورتی سے نبھاؤنگی کرسٹن سٹیورٹ

فلم ’’پانی ‘‘میرا برسوں پرانا خواب ہے جو 2012میں حقیقت بن کر سامنے ہے ،اور 2013میں یہ خواب سب کے سامنے ہوگا۔


Showbiz Desk December 18, 2012
نہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کی ہندی فلم ’’پانی ‘‘پر کام شروع ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اسٹار کرسٹن سٹیورٹ بالی وڈ فلم ''پانی ''میں ہریتک روشن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی ۔

ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کی ہندی فلم ''پانی ''پر کام شروع ہوچکا ہے ۔اس فلم کو 2014میں سینماگھروں کی زینت بنائے جانے کا امکان ہے ۔کرسٹن سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی بہت عمدہ ہے اور اس میں مجھے لیڈنگ لیڈی رول کی پیشکش کی گئی ہے جس پر غور کررہی تھی اس حوالے سے معاملات طے ہورہے ہیں ۔مجھے یقین ہے کہ اس کی دیگر کاسٹ بھی اچھی ہوگی ،ہریتک روشن اچھے اداکار ہیں ان کی فلم میں تکنیکی خامیاں کم ہوتی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ فلم بھرپور ہوگی اور اس فلم کو یادگار بنادیا جائے گا ۔فلم ''پانی ''کے ہدایتکار شیکھر کپور ہیں ،جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ لگاتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے ۔بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا ہے کہ فلم ''پانی ''میرا برسوں پرانا خواب ہے جو 2012میں حقیقت بن کر سامنے ہے ،اور 2013میں یہ خواب سب کے سامنے ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکار شکھر کپور کے ساتھ کام کرنے کی ازلی خواہش پوری ہو رہی ہے۔ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے بتایا کہ وہ ایک رائٹر بننا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی ،ان کی پوری فیملی کا تعلق اگرچہ فلم اور ٹی وی سے رہا ہے تاہم خاندان کے سبھی لوگ کیمرے کے پیچھے رہے اور کیمرے کے لیے ہی کردار نبھایا مگر خود کبھی سامنے نہیں آئے ۔کرسٹن کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں جو کردار ملا ہے اسے خوبصورتی نبھائوں گی اور ہندی پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہندی فلم ''پانی ''میں فیمیل کا مرکزی کردار نبھائوں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسے شہرت کا بھی شوق تھا،اسی لیے میں نے ہر جگہ اپنا نام لکھ دیا کیونکہ مجھے لاشعوری طور پر آٹوگراف دینے کا بھی جنون تھا اور اداکاری اچھی لگتی تھی بچپن میں اداکاری شروع کردی ،ایلیمنٹری اسکول کے دوران کرسمس کے موقع پر اسٹیج ہونیوالے ایک کھیل میں کردار نبھایا اس وقت میری عمر آٹھ برس تھی ۔

01

اسی کھیل کو دیکھ کر ڈزنی چینل پر ایک سال بعد یعنی 9برس کی عمر میں فلم ''دی تھرٹینتھ ایئر''میں ایک محتصر کردار ملا جسے میں نے خوبی سے نبھایا ۔ ۔ادھر ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کی جانب سے فلم میں لیڈنگ لیڈی رول نبھانے کی اطلاع پر بالی وڈ حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔بالی وڈ کے سنجیدہ حلقوںکا کہنا ہے کہ 22سالہ ہالی وڈ اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ اور ہریتک روشن کی فلم ''پانی ''کے لیے جوڑی نہایت خوبصورت ملاپ ہوگا اور یہی چیز اس فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ کرسٹن سٹیورٹ کی ہالی وڈ فلمیں بھی کامیاب رہی ہیں اور آیندہ بھی ان کی فلموں کی دھاک رہے گی۔

اداکارہ کی ہندی فلم دھوم مچانے کے لیے جب تیار ہوگی تو اس کی تشہیری مہم بھی بہت اعلیٰ طریقے سے چلائی جاسکے گی ،اس حوالے سے بھی بلاشبہ یہ فلم ایک بین الاقوامی معیار کی حامل ہوگی۔ واضح رہے کہ 9اپریل 1990کو کیلی فورنیا، لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کے والد جان سٹیورٹ ایک اسٹیج مینجر تھے ،جان سٹیورٹ سیج کے ساتھ ٹیلی ویژن کے پروڈیوسر بھی رہے۔ کرسٹن کی والدہ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ جیولس من بھی فنون لطیفہ سے تعلق رکھتی ہیں، کرسٹن کی والدہ ایک اسکرپٹ سپر وائزر تھیں۔ کرسٹن کے دو بڑے بھائی ہیں ،اداکارہ کا تعلق آرٹسٹ گھرانے سے ہونے کے سبب شروع سے ہی انھیں فن سے لگائو رہا ۔

پھر ٹی وی اور تھیٹر کے بعد فلم میں پرفارم کرکے ہالی وڈ میں اپنی الگ شناخت بنالی ۔اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ نے متعدد ہالی وڈ فلموں میں لیڈنگ اور سپورٹنگ اداکارہ کے طور پر پرفارم کیا اورکئی ایوارڈز جیتے ،ان کی مقبول فلموں میں ''ٹوئلیٹ ساگا ''2002میں ان کی فلم ''پینک روم'' ریلیز ہوئی ،2004میں ''سپیک ''2007میں ''ان ٹو دی ورلڈ''،''دی میسنجرز''اور ''ایڈونچر لینڈ''نے دھوم مچائی ،2009میں فلم ''رن ویز ''2010میں ''سنو وائٹ اینڈدی ہانٹس مین ''اور 2012میں کرسٹن کی فلم ''آن دی روڈ''کے چرچے رہے ۔ 2002سے لے کر 2012 کے دوران 24اہم ایوارڈز جیتے اور اتنے ہی ایوارڈز کے لیے نامزدگیا ں ہوئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں