جوہی چاولہ اور مادھوری کی فلم ’’گلاب گینگ ‘‘کی شوٹنگ شروع

’’گلاب گینگ ‘‘ میں سماجی ناانصافی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ پیدا کرنے کے بھی سین ہوں گے ۔

مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے، جوہی چاؤلہ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ اور مادھوری کی نئی فلم ''گلاب گینگ ''کے شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ''گلاب گینگ ''کی شوٹنگ شروع کردی ہے ۔اداکارہ نے کہاہے کہ اس فلم میں سماجی ناانصافی کے خلاف فلاحی کام کرنے والی خواتین کا گینگ بنایا گیا ہے اور یہ فلم ایک حقیقی واقعہ سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے اس فلم میں میرے ساتھ مادھوری ڈکشٹ اہم کردار نبھارہی ہیں ۔


اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے پر ہم سب بہت خوش ہیں کیونکہ یہ فلم ہمارے لیے ایک رول ماڈل کی طرح ہوگی جس میں خواتین کے حقوق کے لیے لڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مادھوری کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی ایک مزہ ہے ،جوہی کا کہنا ہے کہ ''کمالستان ''اسٹوڈیو میں اس فلم کے پہلے سین کی عکسبندی پر بہت اچھا لگا اور پوری ٹیم نے اسے انجوائے کیا ۔انھوں نے کہا کہ فلم میں سماجی ناانصافی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ پیدا کرنے کے بھی سین ہونگے ۔
Load Next Story