گووندا جمعرات کے روز کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرتے
گووندا کسی بھی دن ادائیگی کرنے کے لیے منجموں سے پوچھتے ہیں کہ اس کے لیے کونسا وقت سعد ہوگا۔
جن لوگوں کو کسی کو ادائیگی کرنی ہوتی ہے تو وہ طرح طرح کے بہانے بنا کر انھیں ٹالنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عرصے تک رقم اپنی تحویل میں رکھ کر جیب گرم کرسکے مگر اداکار گووندا نے ایک نئی ترکیب نکالی جو محض ادائیگی نہ کرنے کا بہانہ ہے یا واقعی وہ کٹر توہم پرست ہیں وہ کسی بھی رقم دہندہ کو جمعرات کے روز کوئی ادائیگی نہیں کرتے۔
گووندا کو بتایاگیا ہے کہ جمعرات کو رقم کسی بھی شکل میں دینے سے بدشگونی ہوگی ۔لہذا وہ وسط ہفتہ رقم لینے کے لیے آنے والوں کواگلے دن بلاتے ہیں جب کہ وہ ستاروں شناسوں سے بھی مشورے کرتے رہتے ہیں اور ان کے مشوروں سے کوئی بھی کام کرتے ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ کسی بھی دن ادائیگی کرنے کے لیے منجموں سے پوچھتے ہیں کہ اس کے لیے کونسا وقت سعد ہوگا تاہم یہ نہیں معلوم ہوا ہے کہ وہ جب کسی سے رقم وصول کرتے ہیں توکونسا دن بدشگونی کا ہوتا ہے اور رقم لینے سے انکارکر دیتے ہیں۔