ہمایوں سعید اور حمزہ عباسی محصور پاکستانیوں کیلیے سرگرم
دونوں اداکاروں نے ’’فارگوٹن پیپل‘‘ کے تحت بنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں کے لیے فنڈریزنگ کی۔
لاہور:
اداکار حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید جو ان دنوں امریکا میں ہیں نے ریاست الینوائے میں ایک ادارے فارگوٹن پیپل کے ساتھ مل کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا ہے۔
اس ادارے کی جانب سے جمع کیے گئے فنڈز بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی بحالی کے کام میں استعمال کیے جائیں گے۔ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق کئی پاکستانی 1971 کے بعد سے بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں واقع کچی بستیوں میں نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید نے اسی حوالے سے امریکی ریاست مشی گن اور الینوائے میں منعقدہ 2 تقاریب میں شرکت کی۔
ان تقاریب کے ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی جو تقریبا 21 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، ان ٹکٹوں کو خریدنے والے افراد نے حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سیعد کے ساتھ سیلفی بھی لی واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور ہمایوں سعید ایک ساتھ پاکستان کی کامیاب فلم ''جوانی پھر نہیں آنی''میں کام کرچکے ہیں۔