موسیقی کے شعبہ میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے عالمگیر

ایک مقامی کمپنی کے لیے پروگرام ریکارڈ کرانے کی تیاریاں کررہاہوں جو آئندہ سال ریکارڈ کیے جائیں گے۔


Pervaiz Mazhar December 19, 2012
گورنر سندھ نے امریکا میں علاج کے لیے رقم کا بندوبست کیا میں ان کا مشکور ہوں، عالمگیر۔ فوٹو : ایکسپریس ٹریبیون/فائل

KARACHI: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عالمگیر امریکا میں علاج کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں بنگلہ دیش میں علاج کے بعد مجھے زیادہ فائدہ نہیں ہوا بلکہ میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی پاکستان آنے کے بعد جب میں نے اپنا علاج کیا تو مجھے اس سے بہت فائدہ ہوا پاکستان میں ڈائیلیسس کی بہترین سہولتیں موجود ہیں ہمارے ملک کے ڈاکٹرز بہت ماہر ہیں۔

گورنر سندھ نے امریکا میں علاج کے لیے رقم کا بندوبست کیا میں ان کا مشکور ہوں،انھوں نے کہا وہ جلد ایک مقامی کمپنی کے لیے پروگرام ریکارڈ کرانے کی تیاریاں کررہے ہیں جو آئندہ سال ریکارڈ کیے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ پاکستانی موسیقی آج بھی بہت رچ ہے ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |