والدین کی توجہ سے محروم بچے بیماریوں کا شکار

جن بچوں پر والدین توجہ نہیں دیتے وہ زیادہ تر خوراک کے نامناسب وقت پر استعمال کے سبب فربہ ہوجاتے ہیں۔

والدین کی جانب سے مناسب دئیکھ بھال نہ ہونے پر بچے کئی نفسیاتی مسائل کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز / فائل

ISLAMABAD:
امریکی طبی ماہرین کی تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں پر والدین کی توجہ نہ ہونے سے ان کی صحت کو کئی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ۔

بچوں کی خاص عمر تک خوراک کا بھی والدین کو ہی خیال رکھنا پڑتا ہے ۔ماہرین نے حالیہ تحقیق کے دوران بتایا ہے کہ جن بچوں پر والدین توجہ نہیں دیتے وہ زیادہ تر خوراک کے نامناسب وقت پر استعمال کے سبب فربہ ہوجاتے ہیں ۔




ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے بچے کئی نفسیاتی عوارض کا بھی شکار ہوتے ہیں تاہم جسمانی طور پر والدین کی عدم توجہی نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے ،ایسے بچے جو نظر انداز کیے گئے ہوں ان کی صحت والدین کی توجہ حاصل کرنیوالے بچوں کی نسبت بہت خراب ہوتی ہے ،انھیں معدے کے مسائل شروع سے ہی لاحق ہونے لگتے ہیں ۔بچوں کے والدین ان پر مناسب توجہ دیتے رہیں گے تو ہی ان کی بہتر نشوونما ہوسکے گی ۔
Load Next Story