بھارت نے اکتوبر سے اب تک 236 بار جارحیت کی جنرل عاصم باجوہ
ہم نے منہ توڑ جواب دیا،جوابی وار سے بھارت کا جانی نقصان 3گناہ زیادہ ہوا، عاصم باجوہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت نے اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر 37 بار اور ایل او سی پر 199 بار جارحیت کی۔
سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا، ہم نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے ستمبر میں ایل او سی کی خلاف ورزی شروع کی اور تب بھی ہمارے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔ کسی بھی یونٹ سے بھارت سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے توہمارے جوابی وار سے بھارت کا جانی نقصان پاکستان کی نسبت تین گناہ زیادہ ہے ۔