افغانستان میں ڈرون حملہ داعش کے 12 شدت پسند ہلاک

امریکی جاسوس طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا


APP November 15, 2016
کارروائی صوبہ ننگرہار میں کی گئی، شدت پسندوں کا اسلحہ بھی تباہ ہوگیا فوٹو: فائل

افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین میں داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں