آرمی چیف قبائل کی دعوت پر آج شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

جنرل راحیل شریف شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے


ویب ڈیسک November 15, 2016
جنرل راحیل شریف شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج قبائل کی دعوت پر شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دن گذاریں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت مقامی قبائل کی طرف سے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں