فلائی اوورز کے نیچے قائم بس اڈے ختم کرنے کا حکم

ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلیے اس تناظر میں جاری اجازت نامے منسوخ کیے جائیں،کمشنر


Staff Reporter December 19, 2012
شہر میں پرانی اور زائد المیعاد پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے کی ایک بڑی وجہ روٹ پرمٹ کے اجرا پر پابندی ہے۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے سیکریٹری آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں فلائی اوورز کے نیچے قائم بسوں کے اڈوں اور اسٹاپ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور اگر اس سلسلے میں کوئی اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے تو اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی بورڈ کے 136ویں اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا، انھوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے روٹ کے اجرایا ترمیم کی اجازت سے قبل عوامی سہولیات، مفاد عامہ، ٹریفک کی روانی اور بسوں کے ابتدائی اورآخری روٹ کے اڈوں کی صورت حال کو مدنظر رکھا جائے، کمشنر کو اس موقع پر بتایاگیا کہ شہر میں پرانی اور زائد المیعاد پبلک ٹرانسپورٹ کے چلنے کی ایک بڑی وجہ روٹ پرمٹ کے اجرا پر پابندی ہے، کمشنر کراچی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صدرسے گذرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور پرانے اجازت ناموں کی ری روٹنگ کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں