ریگولیٹر کی مارکیٹ میں مداخلت روپے کی بے قدری رک گئی

انٹر بینک میں ڈالر 10، اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے سستا، قیمت 99 روپے سے نیچے آ گئی

بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگی، مارکیٹ ذرائع فوٹو فائل

متعلقہ ریگولیٹر کی جانب سے مداخلت کے باعث انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں توقعات کے مطابق کمی واقع ہوئی۔

منی ایکس چینج مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ منگل کو انٹربینک کی سطح پر امریکی ڈالر کی طلب میں کمی بھی ڈالر کی تنزلی کا سبب بنی جس کے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر10 پیسے کی کمی سے98.10 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر40 پیسے کی کمی سے98.80 روپے کی سطح پر آگئی۔




مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگی۔ یاد رہے کہ پیر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی، پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 99 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔
Load Next Story