گورنر سندھ کی حالت میں بہتری آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

سعید الزماں صدیقی کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور ان کی گھر منتلقی کا فیصلہ آج کیا جائے گا، ترجمان گورنر ہاؤس


ویب ڈیسک November 15, 2016
گورنر ندھ کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ترجمان گورنر ہاؤس۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی گھر منتقلی کا فیصلہ آج شام کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور اب انہیں میڈیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی گھر منتقلی کا فیصلہ ڈاکٹرز آج شام کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناساز، آئی سی یو منتقل

واضح رہے کہ گورنر سندھ گزشتہ 3 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، گورنر سندھ کو سانس میں تکلیف کے باعث اتوار کے روز نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |