امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں براک اوباما

انتخابی نعروں اور حقیقت میں بہت فرق ہوتا ہے اس لیے ٹرمپ عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں سچ کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی صدر


ویب ڈیسک November 15, 2016
انتخابات میں 43 فیصد امریکیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس سے فرق پڑتا ہے، اوباما۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں اور مستقبل میں ٹرمپ کے فیصلوں کو پرکھیں ۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخاب میں الیکٹورل ووٹ ملے جس کی بنا پر انہیں کامیابی ملی جب کہ انتخابات میں صرف 55 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور 43 فیصد امریکیوں نے ووٹ ہی نہیں دیا جس سے فرق پڑتا ہے۔ انتخابی نعروں اور عملی کام میں بہت فرق ہوتا ہے لہذا جب ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے تو انہیں یقینی طور پر حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں دھچکا بھی لگے گا۔

امریکی صدر باراک اوباما نے عوام پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ کو صدر کے طور پر تسلیم کریں اور ان کے فیصلوں کو عوام پرکھیں اور اس کے لیے انہیں ایک موقع ضرور دیں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی پالیسیوں سے خوفزدہ عوام کو متحد رکھنے کی کوشش کریں اور اس وقت اقلیتوں اور خواتین کے مسائل حل کرنا بے حد ضروری ہے۔

اوباما نے کہا کہ ان کی صدارت کے دوران امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہےتاہم انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہارکیا کہ وہ گوانتاناموبے جیل بند نہیں کر سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |