عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے شہبازشریف

اب متعلقہ اداروں کوجاگنا ہوگااورباتوں کی بجائے ہیلتھ کیئرسسٹم کوبہتربنانےکیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک November 15, 2016
اب متعلقہ اداروں کوجاگنا ہوگااورباتوں کی بجائے ہیلتھ کیئرسسٹم کوبہتربنانےکیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے، وزیراعلی پنجاب. فوٹو:فائل

FAISALABAD: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

لاہور میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اصلاحاتی پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کے لئے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے، ہیلتھ کیئر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اصلاحاتی پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں، اگر طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض محنت اور دلجمعی سے انجام دیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خود ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کروں گا اور اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے اجلاس منعقد ہوگا، اب متعلقہ اداروں کو جاگنا ہوگا اور باتوں کی بجائے ہیلتھ کیئر سستم کو بہتر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجرا کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی پروگرام کو آگے بڑھانا ہوگا اور اس ضمن میں ترکی کے ہیلتھ کیئر سسٹم سے بھرپور استفادہ کر کے مریضوں کو اس کے ثمرات پہنچائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں