اسلام آباد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 جب کہ زیر زمین گہرائی کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔


ویب ڈیسک November 15, 2016
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 جب کہ زیر زمین گہرائی کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف جھوٹے بڑے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، سوات، مینگورہ، بونیردیر لوئر، چارسدہ، مانسہرہ اورملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ خیبرایجنسی، ہنگو، اورکزئی اور کرم ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈکی گئی جس کی گہرائی زیر زمین 179 کلو میٹر جب کہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں