دورۂ بھارت وسیم نے پلیئرزپر سخت پابندیوں کی مخالفت کردی

جیل جیسی زندگی کے تصور سے کارکردگی بُری طرح متاثر ہوگی، سابق کپتان۔


Sports Reporter December 19, 2012
جیل جیسی زندگی کے تصور سے کارکردگی بُری طرح متاثر ہوگی، سابق کپتان۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

ISLAMABAD: سابق کپتان وسیم اکرم نے دورئہ بھارت میں قومی کرکٹرز پر سخت پابندیوں کی مخالفت کر دی۔

ان کے مطابق کرکٹرز سے اسکول کے بچوں کی طرح کا رویہ نہ برتا جائے ۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت میں قیام کے دوران جیل جیسی زندگی کے تصور سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بُری طرح متاثر ہوگی،انھیں آزادی حاصل ہونی چاہیے،اگر وہ خود کو آرام دہ محسوس کرینگے توکارکردگی بھی بہتر ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اور میڈیا کے اثرات سے انٹرنیشنل کرکٹ کے معاملات میں بہت تبدیلی آئی مگر کھلاڑی اب بھی خود کو ذمہ دار محسوس کرتے ہیں، چنانچہ دورئہ بھارت کے دوران پی سی بی کرکٹرز کو زیادہ ذمہ دار بنائے،وہاں پاکستانی کرکٹرز کی مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، معروف کھلاڑیوں کو جیل جیسا تصور نہ دیا جائے۔

03

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، اگر مزید دو سے تین برس انٹرنیشنل کرکٹ معطل رہی تو اس کے قومی کرکٹ پر بُرے اور گہرے اثرات مرتب ہونگے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے، اگر بنگلہ دیش کے دورئہ پاکستان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے زیادہ موثر بنایا گیا تو دیگر ممالک بھی یہاں آنے پر رضامند ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے سیریز میں پاکستان کے فیورٹ ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ اور مختصر اوورز کی کرکٹ میں بہت فرق ہے ، پاکستان کیخلاف سیریز میں بھارتی ٹیم بہت مختلف نظر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں