بھارت سے ون ڈے سیریز اینڈرسن اورٹروٹ آئوٹ
انگلش ٹیم میں وویکس اور جوز بٹلر کی شمولیت، روٹ ٹی20 سائیڈ میں موجود۔
ISLAMABAD:
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ کو آرام دے دیا۔
کرس وویکس اور جوز بٹلر ان کی جگہ لیں گے، جوئے روٹ کو ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے ٹیم کا حصہ بنادیا گیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹوئنٹی 20 میچز 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹیم کرسمس اور سال نو کی چھٹیاں منانے وطن واپس لوٹ جائے گی، ون ڈے سیریز کیلیے اس کی واپسی جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے جیمز اینڈرسن اور ٹروٹ پر کام کے بوجھ کو کم کرنے کیلیے ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں وویکس اور بٹلر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اینڈرسن پہلے ابتدائی تین ون ڈے میچز کیلیے اسکواڈ کا حصہ تھے مگر اب ان کو پوری سیریز میں ہی آرام کرنا پڑے گا۔ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنیوالے جوئے روٹ کو ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جس سے کپتان اسٹورٹ براڈ پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔ ٹی 20 اسکواڈ میں جونی بیئر اسٹو، بریسنن، ڈینی برگز، بٹلر، ڈیرن بیچ، الیکس ہالز، مائیکل لمب، اسٹیورٹ میکیر، کپتان مورگن، سمت پٹیل، جیمز ٹریڈویل، لیوک رائٹ، جوئے روٹ، اور جیمز ہیرس شامل ہیں، ون ڈے ٹیم کپتان کک، بیئراسٹو، بیل، بریسنن، برگز، ڈیرن بیچ، فن، کیسویٹر، میکیر، مورگن، پٹیل، کیون پیٹرسن، ٹریڈ ویل، وویکس اور بٹلر پر مشتمل ہے۔